
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
امریکہ نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کا مشورہ دیدیا، پاک بھارت میں بڑھتے تناو پر گہری نظر ہے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی میڈیا کو بریفنگ
فیصل علوی
بدھ 30 اپریل 2025
10:42

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے۔
وہ دیگر قومی رہنماوں اور وزرا خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلہ پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں۔امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے نہ صرف وزیر خارجہ کی سطح پر بلکہ کئی سطح پر رابطہ ہے اور فریقوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں کیونکہ دنیا یہ صورتحال دیکھ رہی ہے۔پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا عزم کیا ہے اور فریقین کو افہام و تفہیم کے ذرئعے مسئلے کا حل نکالنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پاکستان اور بھارت میں اپنے ہم منصب سے وزیر براہ راست بات کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ یقیناً اس کا ویسا ہی اثر ہوگا جیسا کہ وزیر دیگر لوگوں سے بات کرتے ہیں۔ٹیمی بروس نے عالمی رہنماوں کو اس نازک صورتحال میں پاکستان اور بھارت کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرنے کا کہا ہے۔پاکستان اور بھارت صورتحال مزید خراب نہ کریں، پاکستان اور بھارتی حکام سے جلد رابطہ کریں گے، پاکستان بھارت سے کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کا کہیں گے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر صدر ٹرمپ کی قیادت کی موجودگی میں یقیناً پاکستان اور بھارت کیلئے وہ بات چیت اہم ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.