سول لائنز پولیس کی کارروائی، 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار،5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سول لائنز پولیس نی2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتارکرکی5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدکرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شان اور نوئیل شامل ہیں،ملزمان سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :