راولپنڈی ،4ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے 4ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے ملزم ندیم سے 01رائفل223بور معہ ایمونیشن، ملزم رفیع سے 01رائفل 12 بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم نعمان بشیر سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم صادق سی01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد کیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :