ی*سینیٹ کم ترقی یافتہ علاقوں کی کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا

اتوار 27 اپریل 2025 18:45

ٌ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) سینیٹ کم ترقی یافتہ علاقوں کی کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نبوٹیفیکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقوں کے مسائل کا اجلاس چیرمین آغا شاہ زیب درانی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بنک ملک کے پسماندہ اضلاع میں لائیو سٹاک اور ڈیری ڈیویلپمنٹ کے فروغ کیلئے دئیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات پیش کریں گے اجلاس میں صدر نیشنل بنک پسماندہ اضلاع میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو دئیے جانے والے قرضوں کی تفصیلات سمیت کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد سے اگاہ کریں گے۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :