م*پنجاب بھر میں مفت لیپ ٹاپ سکیم کیلئے طالب علموں پر بائیومیٹرک تصدیق کی شرط عائد

۴صوبائی حکومت کی جانب سے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:25

q جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) صوبہ پنجاب بھر میں مفت لیپ ٹاپ سکیم کیلئے طالب علموں پر بائیو میٹرک تصدیق کی شرط عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام 2024/25ء کے تحت 1 لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پنجاب نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا ہدف صوبے بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، کالجوں اور طبی اداروں میں داخلہ لینے والے اہل طلباء ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 30 اپریل 2025ء کو مقرر کردہ ایک خصوصی تقریب میں منتخب اداروں کے تقریباً 7 ہزار طلباء کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سکیم میں شامل ہونے کے لیے طلباء کو نادرا ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنی ہوگی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ شراکت داری کی ہے، نادرا کی جانب سے یہ خدمات 24 اپریل 2025ء سے نامزد اداروں میں فراہم کردی گئی ہیں، اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء لیپ ٹاپ کی تقسیم کے پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تصدیقی عمل کو بروقت مکمل کریں، تصدیق کے تمام اخراجات محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذریعے پورے کیے جائیں گے، نادرا ادائیگی کے لیے مناسب دستاویزات جمع کرائے گا

متعلقہ عنوان :