اتحاد کاشتکاران پختونخوا نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ یکسر مسترد کردیا

اتوار 27 اپریل 2025 19:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)اتحاد کاشتکاران پختونخوا نے صوبے میں زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اور مائنز اینڈ منرل ایکٹ 2025 یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس بل کو فوری طور پر واپس لیا جائے ، اس سلسلے میں اتحاد کاشتکاران خیبرپختونخوا کے چیئرمیں عارف علی خان کی صدارت میں موضع باچائی سکندری میںکاشتکاروں کا ایک جلسہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر منظور کردہ قراردادوں میں مرکزی حکومت کی جانب سے تمباکو بورڈ کے خاتمے کے بعد پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جلد از جلد تمباکو فصل کا اختیار وفاق سے لے کر پختونخوا تمباکو بورڈ کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس کے لے قانون سازی کی جائے ۔ پختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025کو فورا واپس لیا جائے ۔

(جاری ہے)

مائنز اینڈ مینرل ایکٹ پختونخوا کے معدنیات پرقبضے کا بل ہے اس کو مسترد. کرتے ہیں ،جلسے سے اتحاد کاشتکاران خیبرپختونخوا کے چیئرمین عارف علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونخوا کے کاشتکاروں اور قومی حقوق کیلے ہر فورم ہر جدوجہد کی جائے گی ۔

انہوں نے اعلان کیا کہ یونین کونسل اور ویلج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی شروع کی جائے گی ،جلسے سے محمد علی ڈاگیوال ۔ لیاقت یوسفزئی اور سیڈ کمپنی کے صدیق احمد نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :