ن*پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں3 روزہ لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد

اتوار 27 اپریل 2025 20:15

d فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن میں3 روزہ لائلپور آرٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔آرٹ فیسٹیول پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کے اشتراک سے منعقد کیا گیا جس میں تین روزہ ویژول آرٹ کی نمائش، دستکاری کے سٹالز، فوڈ سٹالز، ویڈیو وی لاگز، تھیٹر اور صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔

تین روزہ نمائش میں معروف آرٹسٹ، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ نمائش میں30 سے زائد آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کے فن پارے دکھائے گئے جن میں اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی زین منظور،اسسٹنٹ پروفیسر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی سلیم انصاری،اسسٹنٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی فریحہ غفار، طوبہ نجم،عدنان شیخ، ابیہہ فیاض، عامر علی، تبسّم لطیف، ڈاکٹر عائشہ ریاض، محمد جواد،عمیرہ محمد، محمد ثاقب راؤ اور دیگر اساتذہ کے فن پارے نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ20 سے زائد آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلباء و طالبات کے فن پارے بھی نمائش کیلئے پیش کئے گئے۔ نمائش کا افتتاح معروف آرٹسٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر این سے اے لاہور آر-ایم نعیم اور صدف آر-ایم نے کیا دیگر مہمانوں میں معروف ویژول آرٹسٹ عظمت علی،حبیب عالم اور عاطف امیر شامل تھے۔ فیسٹیول کے پہلے روز نمائش دستکاری، کھانے کے سٹالز، تھیٹر اور قوالی پرفارمینس بھی کی گئی۔

دوسرے اور تیسرے روز آرٹ گیلری پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد میں نمائش ویژول آرٹ کی نمائش منعقد ہوئی جس میں فیصل آباد کی مختلف تعلیمی اداروں، یونیورسٹیز، فنکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد اور فنکار گھر کی لائلپور آرٹ فیسٹیول کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد، تعلیمی اداروں اور فنکاروں کے تعاون سے ایسی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :