تفتان رائفلز ونگ 140 نے سیندک پراجیکٹ میں ایک شاندار روایتی بلوچ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا

اتوار 27 اپریل 2025 20:20

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)آئی جی ایف سی سائوتھ کی خصوصی ہدایات پر تفتان رائفلز ونگ 140 نے سیندک پراجیکٹ میں ایک شاندار روایتی بلوچ ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں پراجیکٹ پر کام کرنے والے پاکستانی اور چینی افسران سمیت قریبی کلیوں کے معززین اور بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔تقریب میں روایتی بلوچ رسہ کشی اور ڈھول کی پرفارمنسز پیش کی گئیں، جنہوں نے شرکائ کو اپنی خوبصورتی اور جوش و خروش سے محظوظ کیا۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے تقریب میں بھرپور دلچسپی لیتے ہوئے اس اقدام کو سراہا اور اسے علاقے کے لیے ایک خوش آئند تفریحی موقع قرار دیا۔شرکاء نے کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف مقامی ثقافت کے فروغ کا ذریعہ بنا بلکہ ایک خوشگوار تفریح فراہم کر کے کمیونٹی میں خوشی اور اتحاد کا پیغام بھی دیا۔آخر میں معززین نے تفتان رائفلز ونگ 140 اور ایف سی سائوتھ کے افسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دور افتادہ علاقوں میں ایسے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :