سیریئس کرائم ونگ یونٹ نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد

اتوار 27 اپریل 2025 21:30

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء) سیریئس کرائم ونگ یونٹ نے اندھے قتل کا سراغ لگاکر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیریئس کرائم ونگ یونٹ نے تھانہ ہنہ کے علاقے میں محمود اچکزئی نامی شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے قتل میں ملوث 2 ملزمان جاوید اور محمد ولی کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے آلہ قتل اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔