بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 2 مئی کو پارٹی کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں کارنر میٹنگ

اتوار 27 اپریل 2025 21:40

/کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام 2 مئی کو پارٹی کے مرکزی جلسہ عام کی تیاریوں کی سلسلے میں کارنر میٹنگ زیر صدارت پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کے منعقد ھوا پروگرام کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ تھے اجلاس کلی رند آباد ارباب کرم خان روڈ میں پارٹی کے بزرگ رہنما ملک غلام محمد محمد شہی کے رہائش گاہ منعقد ھوا جس میں پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ ،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری ،ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ،پارٹی کے مرکزی کونسلر میر حاصل خان بنگلزئی ،ملک غلام محمد محمد شہی ،اور میر وائس خان مینگل نے خطاب کیا اس موقعے پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی رابطہ کمیٹی حاصل خان بنگلزئی کی سربراہی میں علاقائی معتبرین کی کمیٹی ملک غلام محمد شہی کی سربراہی میں جبکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی ماسٹر ارض محمد کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ھے اور ان دوستوں سے کہا گیا کہ وہ کل اپنے حتمی حکمت عملی کو ترتیب دیں اور ضلع کو رپورٹ پیش کریں ۔