الجزائر میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک ، 13 زخمی

پیر 28 اپریل 2025 09:40

الجزائر شہر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) الجزائر کے شمال مغربی ساحلی شہر وھران میں مٹی کا تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

العریبیہ نے مقامی سول ڈیفنس حکام کے حوالے سے بتایا کہ لینڈ سلائنڈنگ کا یہ واقعہ وھران شہر کے نواحی علاقے السنوبر میں پیش آیا،مرنے والوں کی عمریں 5 سے 43 برس کے درمیان ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔حکام نے لینڈ سلائنڈنگ کی وجہ بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ادھر، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں پانچ مکانات منہدم ہوئے،تاہم اب تک کوئی لاپتہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :