وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 60 فیصد سبسڈی پر سپر سیڈرز کی فراہمی کا پروگرام

اس پروگرام کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15 مئی2025 تک توسیع کر دی گئی ہے

پیر 28 اپریل 2025 11:13

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت60 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو سپرسیڈرزکی فراہمی کا پروگرام جاری ہے۔اس ضمن میں درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 مئی2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس پروگرام کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پروگرام سے استفادہ کرنے کیلئے درخواست گزار کے پاس کم از کم 65 ہارس پاور کا ٹریکٹر ہونا لازمی ہے۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ(www,agripunjab.gov.pk) سے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں کاشتکار اپنے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(زرعی انجبئیر نگ) یا ایگریکلچر آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفاتر سے بھی فارم حاصل کرکے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔درخواست فارم کے ساتھ شناختی کارڈکی مصدقہ فوٹو کاپی اورٹریکٹر کی ملکیت کے مستنددستاویزات منسلک کرنا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :