Live Updates

پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے‘فواد علی

شان ٹیٹ بچپن سے آئیڈیل ہیں، سوچا نہ تھا کہ ایک دن وہ کوچ بھی ہوں گے‘ بہت کچھ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں‘گفتگو

پیر 28 اپریل 2025 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے بولر فواد علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔کراچی کنگز نے باصلاحیت فاسٹ بولر فواد علی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

شان ٹیٹ بچپن سے آئیڈیل ہیں، سوچا نہ تھا کہ ایک دن وہ کوچ بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

میں ان سے بہت کچھ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔فواد علی کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں سینئر بولرز حسن علی اور میر حمزہ کیساتھ بولنگ کر رہا ہوں۔ وہ بتاتے رہتے ہیں۔ اسپیڈ پر بہت کام کیا ہے اور اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔نوجوان فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتان ڈیوڈ وارنر بھی رہنمائی کرتے رہتے ہیں اور ہمیشہ کہتے ہیں کہ محنت جاری رکھو۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات