کینیڈا کے عام انتخابات، مسلمان ووٹرز کا تمام پارٹیوں کے انتخابی امیدواروں کے درمیان مباحثہ، کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار غائب

پیر 28 اپریل 2025 12:59

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)کینیڈا کے مسلمان ووٹرز کی تنظیموں نے باہمی اشتراک سے اپنے شہر ملٹن اور نواحی علاقوں میں کینیڈین پارلیمنٹ کے لیے تمام پارٹیوں سے وابستہ انتخابی امیدواروں کو ایک ڈبیٹ کے لیے مدعو کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس ڈبیٹ میں لبرل پارٹی کے دو امیدواراین ڈی پی کے 2 امیدوار اور ایک آزاد امیدوار نے شرکت کی، اپنے موقف بیان کیے اور غزہ سمیت متعدد سوالات کے جواب بھی دیے جبکہ کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کا کوئی انتخابی امیدوار شریک نہیں ہوا۔

مسلم ایڈوائزری کونسل آف کینیڈا کے زیراہتمام ہونے والے اس مباحثے میں شریک ہر امیدوار کو اپنا موقف بیان کرنے اور اسی طرح کیے جانے والے سوال کا باری باری جواب دینے کے لیے دو منٹ کا وقت دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :