
پاکستان کے زرعی شعبہ میں برداشت کے بعد کے نقصانات پر قابو پا کر سالانہ 160 ارب ڈالر کی بچت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، رپورٹ
پیر 28 اپریل 2025 15:36
(جاری ہے)
زرعی شعبہ کی پیداوار کا ضیاع اربن فوڈ انفلیشن پر برائے راست اثر انداز ہوتا ہے، جس سے شہری علاقوں میں غذائی اجناس ، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ پاکستان کے زراعت کے شعبہ میں چھوٹے کاشتکاروں کا تخمینہ 8 ملین سے زیادہ ہے ۔
جن میں سے اکثریت کے پاس5 ایکڑ سے کم زرعی رقبہ ہے اور یہ طبقہ سٹوریج ، لاجسٹکس کی جدید سہولیات اور آسان قرضوں تک رسائی سے محروم ہے ۔ آئندہ فصل کی کاشت کیلئے زرعی مداخل کی خرید اری کیلئےچھوٹے کاستکاروں کو فصل کی برداشت کے بعد ان کو اپنی پیداوار فوری طور فروخت کرنا پڑتی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں زرعی اجناس ، پھلوں اور سبزیوں کے نرخ بھی کم ہوتے ہیں ۔ اے ڈی بی اور ایف اےاو نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں برداشت کے بعد کے نقصانات پر قابو پا کر سالانہ 160 ارب ڈالر کی بچت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، جس سے نا صرف دیہی معیشت کی بہتری اورچھوٹے کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں غذائی اجناس ، پھلو ں اور سبزیوں کیلئے افراط زر کے اعشاریہ میں کمی سے صارفین کے اخراجات کو کم کرنے میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اس حوالے سے زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کے فروغ اور سٹوریج سمیت لاجسٹکس کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ مزیدبرآں چھوٹے کسانوں کو زرعی مداخل کی خریداری کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی پر بھی توجہ دینا ہوگی ۔\395متعلقہ عنوان :
مزید زراعت کی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی کا عمل جاری ہے،سید عاشق حسین کرمانی
-
مچھلی اور مچھلی کی مصنوعات کی برآمدات میں اپریل کے دوران 11.57 فیصد اضافہ ہوا
-
انٹر نیشنل بکرا بچھڑا و اونٹ میلہ، لاہور کے 257کلوگرام وزنی بکرے کی پہلی پوزیشن
-
3 لاکھ روپے فی کلو فروخت ہونے والے آم کی کراچی میں بھی پیداوار شروع
-
کس طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دیہی پنجاب کے پھلوں کے کاشتکاروں کو تباہ کر رہی ہے
-
ایس ایم تنویر سرپرست اعلی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی میں پری بجٹ میٹنگ آف سٹینڈنگ کمیٹی برائے بحالی کاٹن صنعت(ایف پی سی سی آئی) کا اجلاس
-
دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان میں آم کی کاشت کا رقبہ 159000 ہیکٹر، پیداوار 1844000 ٹن سے تجاوز کرگئی
-
پنجاب آم کی مجموعی قومی پیداوار میں 70فیصد ، سندھ 29اور خیبر پختونخوا ایک فیصد شراکت دار ہے،وحید احمد
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
کھاد کی ملکی درآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 11.13 فیصد اضافہ
-
وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم کے دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.