ایک آئی پیڈ کی وجہ سے امریکا سے جرمنی جانے والی پرواز واپس اتار لی گئی

پیر 28 اپریل 2025 15:36

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)جرمن ایئر لائن لفتھانسا کی لاس اینجلس سے میونخ جانیوالی فلائٹ کو، جس میں 461 مسافر سوار تھے، اس وقت واپس جانے پر مجبور ہونا پڑا جب ایک مسافر کا آئی پیڈ ایک سیٹ میں جا کر پھنس گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایئر بس اے 380 بدھ 23 اپریل کی نصف شب ڈھائی بجے جیسے ہی اڑا تو اس واقعہ کی وجہ سے بوسٹن کے لوگن انٹرنینشل ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت ملی۔

ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فلائٹ کے ڈائیورٹ کرنے کا فیصلہ کسی امکانی خطرے بالخصوص ممکنہ اوور ہیٹنگ سے بچنے کے لیے کیا گیا۔بعدازاں جب آئی پیڈ کو نکالا گیا تو سیٹ کی موومنٹ کی وجہ سے اس میں ڈیفورمیشن کی علامات ظاہر ہو رہی تھیں۔ ایئر لائن کا مزید کہنا تھا کہ تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی لیکن ہماری اولین ترجیح مسافروں اور عملے کی حفاظت اور سلامتی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :