Live Updates

پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد چین کا پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان

پیر 28 اپریل 2025 15:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) مقبوضہ جموں و کشمیرمیں پہلگام واقعے کے بعدبھارت کی طرف سے اسلام آباد پر جھوٹے الزامات لگانے کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ پاکستان کے جائز سیکورٹی خدشات کو پوری طرح سمجھتے ہیں اور اس کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

وانگ نے پہلگام حملے کی منصفانہ اور بروقت تحقیقات کے لیے چین کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔چینی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، ایکدوسرے سے بات چیت کریں اور کشیدگی میں کمی اور خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات