Live Updates

گزشتہ تین دنوں میں 537پاکستانی شہری اٹاری بارڈر سے بھارت سے وطن واپس آئے

پیر 28 اپریل 2025 15:44

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) اتوار کوقلیل مدتی ویزا کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں مجموعی طوپر 537پاکستانی شہری اٹاری بارڈر سے بھارت سے پاکستان واپس آئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اٹاری بارڈر پر پروٹوکول آفیسر ارون پال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں 850 بھارتی شہری بھارت واپس آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اتوار کو 237پاکستانی شہری اپنے ملک واپس گئے جبکہ 116بھارتی شہری وطن واپس آئے۔انہوں نے کہاکہ 24اپریل سی537پاکستانی شہری پاکستان واپس گئے اور 850 بھارتی شہری بھارت واپس آئے۔انہوں نے کہاکہ تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستانی شہری 29اپریل تک سرحد پار کرسکتے ہیں اور اسی طرح بھارتی شہری بھی اس تاریخ تک وطن واپس آسکتے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات