فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے کے درمیان تنازعہ سنگین، دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف ہرجانے کے نوٹسز بھجوا دئیے

ماریہ بی نے الزامات عائد کرنے پر ترکان آتائے کو 10 کروڑ روپے جبکہ ترکیہ کی ماڈل نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر کو8 ہزار امریکی ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹسز بھجوائے ہیں

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 28 اپریل 2025 15:26

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے کے درمیان تنازعہ ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28اپریل 2025)فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے کے درمیان تنازعہ سنگین،دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف ہرجانے کے نوٹسز بھجوا دئیے، ماریہ بی نے اپنے اوپر الزامات عائد کرنے پر اپنی وکیل خدیجہ صدیقی کے ذریعے ترکان آتائے کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا، ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے بھی اپنے پاکستانی وکیل رانا انتظار کے توسط سے ماریہ بی کو 8 ہزار امریکی ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا تھا کہ انہوں نے ترک ماڈل کو تمام رقم کی ادائیگی کردی اور اب الزامات لگانے پر انہوں نے ترکیہ کی ماڈل کو ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کردیاہے۔ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے ایک دوسرے کے خلاف سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد اب ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ترکیہ کی ماڈل سے نوٹس ملنے کے بعد 14 دن کے اندر ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور معافی نامہ بھی جاری کرنے کا بھی کہا ہے۔ماریہ بی نے نوٹس میں ترکان آتائے کومزید یہ بھی کہا ہے کہ ان کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر انہیں 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔دوسری جانب ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو بھجوائے گئے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ ماریہ بی نے ان کے ایک ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں جب کہ دو ہزار امریکی ڈالر قانونی فیس کی ادائیگی ہے ۔

اس کے علاوہ 5 ہزار امریکی ڈالر انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا ہرجانہ ہے۔واضح رہے کہ چند روزقبل ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے چند روز قبل اپنی ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے انہیں ترکیہ میں کئے جانے والے فوٹوشوٹ کی مکمل ادائیگی نہیں کی۔ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے کاکہنا تھاکہ 2025 کے آغاز میں ماریہ بی نے ترکیہ میں فوٹوشوٹ کروایاتھا جس کے مکمل انتظامات انہوں نے کئے تھے۔

شوٹنگ سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ تک تمام کام انہوں نے ہی دیکھا تھا۔ترکان آتائے کے مطابق انہوں نے کام سے پہلے ماریہ بی کو معاوضے کی رقم بھی بتائی تھی جس پر فیشن ڈیزائنرماریہ بی مطلوبہ رقم دینے پر رضامند بھی ہوئیں تھیں۔ترکیہ کی ماڈل کے یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی ماریہ بی کے ساتھ کام کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے فیشن ڈیزائنر سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا۔

ترکیہ کی ماڈل کے مطابق شوٹ کو چند ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔ انہیں پہلے آسرے دئیے گئے لیکن بعد میں ان کے میسیجز کا جواب تک نہیں دیا گیاتھا۔بعدازاں ترکیہ کی ماڈل کی جانب سے الزامات عائد کرنے پر فیشن ڈیزائنر ماریہ نے یہ تسلیم کیاتھا کہ ان کی منیجر کی غلطی کی وجہ سے ترک ماڈل کو ادائیگی کا معاوضہ دینے میں تاخیر ہوئی تھی لیکن اس پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :