Live Updates

این آئی بی ڈی و عزم عالیشان کی بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا انعقاد

فہد الیاس نینی تال والا، ڈاکٹر محمد احمد نے تمام معزز مہمانوں میں شیلڈ و اجرک پیش کی

پیر 28 اپریل 2025 16:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیسیزز (این آئی بی ڈی)قومی ادارہ برائے خونی امراض ہسپتال کراچی میں عزم عالیشان کے اشتراک سے چوتھی بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کیمپ کا انعقاد ہوا جس میں ڈائریکٹر NIBD اسامہ شمسی، فانڈر و چیرمین عزم عالیشان ڈاکٹر محمد احمد، صدر، عادل نایاب، ڈائریکٹر E-Pharm فارم اور ممبر FPCCI فہد الیاس نینی تال والا، کوہ پیما محترمہ سوہنیا بابر، بیگم حاجی یوسف اسپتال کے ہیڈ کامران انیس اصلی پری والا صاحب، صدر CDC کلفٹن ڈیفنس کمیونٹی عبد الرحمن، ڈائریکٹر گرینڈ گروپ آف کمپنیز دانش نفیس، دوا ہیلتھ کیئر کے سی ای او حذیفہ عمیر، ڈایریکٹر ملٹی کیپس، حنین خالد، نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالرحیم، صدر ڈریمز آف یوتھ سبیر احمد سمیت ڈاکٹر شیما ارم، ڈاکٹر ماہم جمیل، ڈاکٹر شاہدہ ترک و مختلف سیاسی، سماجی، کاروباری، مذہبی شخصیات نے شرکت کی بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کیمپ میں 100سے زائد افراد نے خون کی محلق بیماریوں کے شکار بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیات جمع کرائے اور بلڈ کیمپ کے انعقاد کو سراہا جبکہ اس طرح کی مذید سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا اور ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی سوشل میڈیا ٹیم سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہر سال پاکستان میں 5000بچے خون کی مختلف جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور خون کی عدم دستیابی کی وجہ سے اموات کا شکار ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ ایسے بھی مریض ہیں جن کی کسی نہ کسی حادثے کی وجہ سے خون کے ضائع ہونے سے بھی اموات ہوتی ہیں آج NIBD اور عزم عالیشان نے مل کر جو بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کا قدم اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے اسی طرح معزز مہمانوں نے عزم عالیشان کی اس کاوش کو بہت پسند کیا خون کا عطیہ والے نوجوانوں کا کہنا تھا کے آج کی یہ ہماری کوشش بہت سارے گھروں میں زندگی اور خوشیوں کی روشنی لانے کا سبب بنے گی ڈاکٹر شیما ارم اور ڈاکٹر ماہم جمیل نے خون کا عطیہ دینے والے تمام ڈونرز کو آگاہی فراہم کی اور غذائی خوراک کے بارے میں بتایا کہ خون عطیہ کرنے کے بعد کس طرح کی خوراک کا استعمال کرنا چاہیے آخر میں عزم عالیشان کے پیٹرن ان چیف فہد الیاس نینیتال والا، چیرمین ڈاکٹر محمد احمد نے تمام معزز مہمانوں میں شیلڈ اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے اور ڈرائیو میں شرکت کرنے اس کو کامیاب بنانے پر معززین کا شکریہ ادا کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات