نارووال ، مختلف واقعات میں 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا

پیر 28 اپریل 2025 17:08

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)نارووال کے گردونواح میں دو مختلف واقعات میں 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہ غریب کے علاقہ زاہد پور میں مبینہ طور پر موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر جھگڑے کے دوران بھتیجے نے دھکا دیا جس سے چچا دیوار سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق لائٹ ٹوٹنے پر ملزم ارشدکی ماں اور بہنیں گالم گلوچ کر رہی تھیں ، مقتول عارف نے گالم گلوچ سے منع کیا تو ملزم ارشد نے دھکا دے دیا ،جس سے دیوار سے ٹکرانے سے وہ دم توڑ گیا ، پولیس نے بیوہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے،دوسرے واقعہ میں تھانہ رعیہ خاص کے نواحی گاں گیگے والی میں 10سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔

بچہ اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا ۔شام 5بجے کھیلنے کے لیے باہر گیا تو بعد ازاں اسکی لاش کھیتوں سے ملی،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :