Live Updates

احمدیار،افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں

پیر 28 اپریل 2025 17:10

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے آل پاکستان ہائیڈروالیکٹراک ورکرز یونین عارفوالا اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام دو الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں آل پاکستان ہائیڈروالیکٹراک ورکرز یونین کی زیرقیادت ایکسین واپڈا خالد پرویز اور ڈویژنل چیئرمین یونین رانا غلام عباس ریلی واپڈاآفس سے نکالی گئی جس میں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاور پینافلیکس اٹھا رکھے جن پر افواج پاکستان اور بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت میں تحریریں درج تھیں جبکہ دوسری ریلی محلہ مظفرآباد سے سول سوسائٹی کے رہنماء چوہدری شاہد لطیف اور علی عمران مانا کی زیرقیادت نکالی گئی ریلی میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بے گناہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور وطن عزیز کی سرحددوں کی حفاظت کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

(جاری ہے)

ریلیوں کے شرکاء پرامن طور منتشر ہوگئے ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات