Live Updates

شاندار ناک آؤٹ فتح کے بعد عثمان وزیر کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال

پیر 28 اپریل 2025 17:15

شاندار ناک آؤٹ فتح کے بعد عثمان وزیر کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)ورلڈ سیام اسٹیڈیم، بینکاک، تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر ایسوران کے خلاف شاندار ناک آٹ فتح حاصل کرنے کے بعدپاکستانی باکسر اور ایس ایس یو کے برانڈ ایمبیسیڈر عثمان وزیر کا کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ایئرپورٹ پر ایس ایس یو کے کمانڈوز کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ معروف سماجی و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں جنہوں نے قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

عثمان وزیر جنہوں نے محض پہلے دو منٹ میں اپنے حریف کو ناک آٹ کیا ایک بار پھر پاکستان کے لیے فخر اور بین الاقوامی شہرت کا باعث بنے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا، پاکستان کی خاطر ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے اس موقع پر کہا کہ عثمان وزیر قومی اثاثہ اور ہماری نوجوان نسل کے لیے حقیقی رول ماڈل ہیں۔ ان کی محنت اور کامیابیاں پاکستان کی عالمی سطح پر شناخت کو مزید بلند کر رہی ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات