خواتین یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ منٹورنگ پروگرام کا مرحلہ مکمل

پیر 28 اپریل 2025 18:03

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) خواتین یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ منٹورنگ پروگرام کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ ترجمان کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے خواتین یونیورسٹی میں ویمن ایمپاورمنٹ منٹورنگ پروگرام کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔جس کےلئے نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن نے تعاون کیا ۔ اس موقع پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی سعدیہ انصاری نے کہا کہ پروگرام کا مقصد کمیونٹی سپورٹ اور بااختیار بنانے کے ذریعے خواتین کی آواز کو بڑھانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں زیادہ اثر ڈال سکیں۔انہوں نے تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کی دلچسپی، لگن اور عزم کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے تعلیمی اداروں میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور بڑھانے کے لیے ایسے تربیتی پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کو اپ گریڈ کرنے میں ایچ ای سی اور نیشنل اکیڈمی آف ہائرایجوکیشن کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد رہنمائی اور قیادت کی ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور اعلیٰ تعلیم میں صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے ۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی، پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، مسٹر ادریس اور ڈاکٹر کامران بھٹہ بھی موجود تھے ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں ان کی فعال مصروفیت اور تربیتی پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں۔