کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں اہم تقرریاں اور تبادلے

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء) کراچی واٹرکارپوریشن میں ایک اور بڑے اسکینڈل کا انکشاف، اعلی انتظامیہ کو خوش نہ رکھنے والے ایگزیکٹو انجینئر کا دو سال میں گیارویں بار تبادلہ، افسران کے سامنے سچ بولنا ظہیر شیخ کو مہنگا پڑ گیا، واٹر کارپوریشن کے اہم عہدے پر موجود بااثر افسر اور اس کا پی ایس ظہیر شیخ کے دشمن بن گئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن(KW&SC) نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے افسران کے تبادلوں اور نئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفترِ ڈائریکٹر پرسنل کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، ظہیر احمد شیخ، ایگزیکٹو انجینئر (E&M)گریڈ-18)، کو ملیر ڈویژن (واٹر)سے تبادلہ کر کے ضلع ملیر-بی کے گڈاپ ڈویژن E&M-واٹرمیں تعینات کر دیا گیا ہے م اسی اعلامیے کے تحت، سلیم رضا سومرو، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (E&M) گریڈ-17، کو ایگزیکٹو انجینئر، ملیر ڈویژنواٹر کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کی یہ تقرری سینیارٹی یا ترقی کے حق کو متاثر کیے بغیر کی گئی ہے۔دونوں افسران اپنی بنیادی ڈویژن سے ماہانہ حاضری رپورٹ کی بنیاد پر تنخواہ حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :