الخدمت والنٹیئرمینجمنٹ کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پیر 28 اپریل 2025 18:48

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)الخدمت فانڈیشن سندھ کے شعبہ والنٹیئرمینجمنٹ کی جانب سے ریسکیو 1122 کے اشتراک سے اسری میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل، جامشورو میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا کو طبی اور ایمرجنسی صورتحال سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر الخدمت والنٹیئر مینجمنٹ پروگرام سندھ مقصود خان، ڈپٹی کمانڈر ریسکیو 1122 حیدرآباد سید یاسین شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ خلیل الرحمن کورائی اور ڈائریکٹر اسری میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل ڈاکٹر سجاد قاضی سمیت دیگر ذمہ داران نیشرکت کی۔

اس موقع پر مقصود خان نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن ہمیشہ سے انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرتی آ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ صحت و تعلیم کے شعبے میں الخدمت نمایاں مقام رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

ان کامزیدکہناتھاکہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد اپنے والنٹیئرزمیں آگاہی پیدا کرنا اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل کو مثر بنانے کی تربیت دینا ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ آج کی ورکشاپ میں شرکا کو قیمتی معلومات فراہم کی گئیں جو مستقبل میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کارآمد ثابت ہوں گی۔ سید یاسین شاہ نیشرکا کو فرسٹ ایڈ، سی پی آر، سانپ کے کاٹنے اور آگ سے بچا جیسے اہم موضوعات پر عملی تربیت فراہم کی۔ انہوں نیکہاکہ فرسٹ ایڈ اور سی پی آر جیسیاقدامات جان بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ریسکیو 1122 ایسے تمام اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی جو انسانی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

ڈائریکٹر اسری ہاسپٹل ڈاکٹر سجاد قاضی نے الخدمت فانڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاالخدمت کی جانب سے کیے جانے والے یہ اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔ اسری ہاسپٹل آئندہ بھی ایسے آگاہی پروگرامز کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرے گا تاکہ معاشرے میں طبی اور ایمرجنسی صورتحال سے متعلق شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :