گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم پر حاضری

امت مسلمہ کے اتحاد و فلاح ، ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خصوصی دعائیں کی

پیر 28 اپریل 2025 20:51

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم پر ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روضہ مبارک حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام پر حاضری دی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے فاتحہ خوانی، امت مسلمہ کے اتحاد و فلاح ، ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔ گورنر سندھ کی جانب سے اخلاص وخدمت کی روایت برقرار رکھتے ہوئے زائرین میں لنگر تقسیم کیا۔ گورنر سندھ نے میوزیم کے دورے میں اسلامی تاریخ کے نایاب نوادرات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔مہمانوں کی کتاب میں گورنر سندھ نے روحانی و عقیدت سے بھرپور تاثرات قلمبندکئے۔

متعلقہ عنوان :