وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں 17 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پیر 28 اپریل 2025 23:08

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں 17 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے نتیجے میں 17 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن میں 71 خارجیوں کی ہلاکت سے واضح ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پر عزم اور چوکس ہیں۔

انہوںنے کہاکہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔