Live Updates

پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان پہلے مشترکہ کمیشن کا اجلاس ‘ اہم پروٹوکولز پر دستخط

پیر 28 اپریل 2025 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء)پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان پہلے مشترکہ کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں چیک میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ اور نیشنل میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا اور کئی اہم پروٹوکولز پر بھی دستخط کئے گئے۔ترجمان اقتصادی امورکے مطابق پاکستان کی جانب سے سپیشل سیکرٹری اقتصادی امور حمیر کریم ، جمہوریہ چیک کی جانب سے وزارت صنعت و تجارت کے ڈائریکٹر جنرل ڈیوڈ ملر نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کی جانب سے اہم پروٹوکولز پر دستخط کئے گئے، اجلاس میں دونوں ممالک کے وفود نے صحت، آئی ٹی، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان اقتصادی امورکے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لیبر اور افرادی قوت سے متعلق جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کی امید ہے، اس موقع پر چیک میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ اور نیشنل میٹرولوجی انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں اطراف سے ائیر سروسز معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق استوار کرنے پر بھی زور دیا گیا، ترجمان اقتصادی امورکے مطابق خطاب میں سپیشل سیکرٹری اقتصای امور نے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر زور دیا۔دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کا دوسرا اجلاس 2026 میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ میں ہوگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :