خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی رپورٹ جاری

ایک سال کے دوران 11 لاکھ 55 ہزار 803 مریضوں نے سہولیات حاصل کی

پیر 28 اپریل 2025 23:37

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی رپورٹ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی رپورٹ جاری کردی گئی،صحت کارڈ کے تحت گزشتہ ایک سال کے دوران 11 لاکھ 55 ہزار 803 مریضوں نے سہولیات کو حاصل کیا ،حکومت نے ایک سال کے دوران صحت کارڈ پر 3 ارب 91 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا صوبے میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 11 لاکھ 55 ہزار 803 مریضوں نے سہولیات کو حاصل کیا،،حکومت نے ایک سال کے دوران صحت کارڈ پر 3 ارب 91 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی،،صحت کارڈ کے تحت 6 لاکھ 18 ہزار 579 خواتین، 5 لاکھ 37 ہزار 221 مردوں اور 3 خواجہ سراوں نے سہولیات کو حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :