ایبٹ آباد،زیارت معصوم روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے شکایت پرضلعی انتظامیہ کا عملدرآمد

پیر 28 اپریل 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ کی نگرانی میں انتظامیہ نےشکایت پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

ایس ڈی ایف او فارسٹ ڈویژن ہری پور، نمائندہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ، پٹواری حلقہ، گرداو سرکل سیرغربی کے ہمراہ اہلیان علاقہ، لوکل تاجروں کی موجودگی میں زیارت معصوم سڑک کی پیمائش کی اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کو تجاوزات پر کارروائی کی ہدایت کی۔ تاجروں اور اہلیان علاقہ نے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور رضاکارانہ طور پرتجاوزات کے خاتمہ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :