ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) سمبڑیال کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بیگووالہ کا دورہ، تدریسی عمل کا جائزہ

پیر 28 اپریل 2025 21:40

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) سمبڑیال فرخندہ یاسمین نے گورنمنٹ گرلزپرائمری سکول بیگووالہ کا دورہ کیا اور سکول کی تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے اور اساتذہ اس پر خصوصی توجہ مركوز كریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی اوربہتر تعلیمی ماحول فراہم كیا جائے۔انہوں نے سکول میں طالبات سے سوالات كا سیشن كیا اوربچوں كی حوصلہ افزائی كی ۔

متعلقہ عنوان :