لبنان پر اسرائیلی یلغاروں کا سلسلہ جاری ، جنوب میں نیا ڈرون حملہ

منگل 29 اپریل 2025 13:22

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے عیترون پر ایک ڈرون حملہ کیا۔ اس دوران اسرائیلی طیارے البقاع میں ہرمل کی فضائی حدود میں پرواز کرتے رہے۔ یہ بات لبنانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتائی۔

(جاری ہے)

ایسے میں جب کہ اسرائیل کی جانب سے لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، لبنانی صدر جوزف عون نے اعلان کیا ہے کہ "ہتھیاروں کو صرف ریاست کے ہاتھ میں رکھنی" کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ "جنگ کی زبان کی طرف واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :