Live Updates

پہلگام واقعہ: ’لیفٹیننٹ کرنل‘ دھونی کو ٹویٹ نہ کرنا مہنگا پڑگیا، بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید

2007ء کا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے دھونی کو نومبر 2011ء میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 اپریل 2025 11:55

پہلگام واقعہ: ’لیفٹیننٹ کرنل‘ دھونی کو ٹویٹ نہ کرنا مہنگا پڑگیا، بھارتیوں ..
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 اپریل 2025ء ) بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پہلگام واقعہ پر پاکستان مخالف ردعمل نہ دیکر مشکل میں پھنس گئے۔ 
پہلگام واقعہ پر سابق بھارتی کرکٹرز، موجودہ کرکٹرز ویرات کوہلی، شبمن گل سمیت پاکستان مخالف جذبات رکھنے والے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر دانش کنیریا نے افسوس کا اظہار کیا تاہم مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا جس پر انہیں بھارتیوں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 
ناقدین نے دھونی پر لفظی تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ ’یہ کیسا آرمی مین ہے جو ایک ٹویٹ نہیں کر سکتا پہلگام حملہ پر‘؟۔ 

 
خیال رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں 2007ء کا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد انہیں اعزازی طور پر اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے نومبر 2011ء میں لیفٹیننٹ کرنل کا اعزازی رینک دیا تھا۔

(جاری ہے)

 

واضح رہے مہندرا سنگھ دھونی واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں بھارت نے 2007ء میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011ء میں ون ڈے ورلڈکپ، 2013ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔                                                                                                                                               
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات