Live Updates

مودی نے سیاسی فائدہ کے لیے دفعہ 370کو منسوخ کیا،غلام میر

مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے نہیں سیاسی فائدے کیلئے اقدامات کئے ،خطاب

منگل 29 اپریل 2025 17:29

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس کے رہنما غلام احمد میر نے دفعہ 370کی منسوخی کے پس پردہ مودی حکومت کے مذموم عزائم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام کشمیریوںکی مزاحمت ختم کرنے سے زیادہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیراسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے مایوسی کا اظہار کیا کہ دفعہ 370کی منسوخی کو سات سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی مقبوضہ علاقے کی صورتحال اب بھی سنگین ہے ۔غلام میر نے کہاکہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں عسکریت پسندی کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ سیاسی فائدے کیلئے اقدامات کئے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات