Live Updates

مودی حکومت کا ایجنڈابھارت مخالف اور عوام دشمن ایجنڈا ہے،وزیراعلیٰ کرناٹک

کانگریس بی جے پی اور آر ایس ایس کی دھمکیوں کے سامنے کبھی ہار نہیں مانے گی،خطاب

منگل 29 اپریل 2025 17:29

بنگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے پہلگام واقعہ میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی ناکامی اور سنگھ پریوار کے ہندوستان مخالف ایجنڈے پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بیلگاوی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بی جے پی اور آر ایس ایس کی دھمکیوں کے سامنے کبھی ہار نہیں مانے گی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم بی جے پی اور آر ایس ایس کی کھوکھلی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقدامات ملک دشمن اورعوام دشمن ہیں۔انہوں نے سوال کیاکہ جب ہندوستانی انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر رہے تھے، تو سنگھ پریوار کے لوگ کیا کر رہے تھی انہوںنے آزادی کی جنگ میں حصہ کیوں نہیں لیا سدارامیا نے پہلگام واقعہ کو مودی حکومت کی بڑی سیکورٹی ناکامی قرار دیا۔

(جاری ہے)

کیا ہمیں بھارت کے عوام کی سیکورٹی میں حکومت کی ناکامی پر سوال نہیں اٹھانا چاہیی اور اگر ہم آپ سے سوال کرتے ہیں، تو آپ انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد 52 سال تک آر ایس ایس نے اپنے دفتر پر ہندوستانی پرچم تک نہیں لہرایا۔ کیا تمہیں اس پر شرم نہیں آتی انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد سے لے کر جدید ہندوستان کی تعمیر تک، بی جے پی یا سنگھ پریوار نے ملک کے لیے کیا کیا ہی انہوں نے ہندوستانی سماج کو تقسیم کرنے کے علاوہ، آپ نے اس تمام عرصے میں بھارت میں کیا کیا ہے عوام کو بتائیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات