حضرو ،پولیس نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے مجرم کو گرفتارکر لیا

منگل 29 اپریل 2025 18:01

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، اس سےتفتیش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حنظلہ ولد عتیق الرحمان سکنہ تلہ گنگ حال جتیال نے تھانہ حضرو میں مقدمہ درج کروایا کہ گھر کے باہر سے کسی نے موٹرسائیکل چوری کرلیا ،جب کہ شیخ آصف ولد غلام سرور سکنہ ہٹیاں نے درخواست دی کہ گھر کے سامنے موٹرسائیکل کھڑا کیا جو 4/5 منٹ کے اندر اندر چوری ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ حضرو پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزم فہیم اختر ولد نعیم اختر ساکن قطب بانڈی تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :