ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سےاجلاس

منگل 29 اپریل 2025 18:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر میران بلوچ کے زیر صدارت بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بی آر سی اور کالجز کے فروفیسرز نے، اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی نے اجلاس کو آئندہ ایف اے /ایف ایس سی امتحانات کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

2 مئی 2025 سے شروع ہونے والے امتحانات کے لیے کی گئی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں محکمہ کالجز ٹیکنیکل و ہائیر ایجوکیشن اور بلوچستان بورڈ آفس کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مردانہ امتحانی مراکز میں سو فیصد ڈیوٹیوں کی تکمیل آج ہی مکمل کی جائے، جس کے تحت سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داریاں موزوں اساتذہ کو سونپی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خواتین کی امتحانی مراکز میں بھی ترجیحی بنیادوں پر خواتین عملہ تعینات کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج پرنسپلز کو امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے انسپکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا، جو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کر کے انتظامیہ کو رپورٹ دیں گے۔ مزید برآں، امتحانات کی شفاف نگرانی کے لییضلعی انتظامہ ضلع میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ امتحانات کے دوران تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور منظم طریقے سے منعقد کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :