شمال مشرقی چین میں ریستوران میں آ تشزدگی کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک

منگل 29 اپریل 2025 18:48

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) شمال مشرقی چین میں ریستوران میں آ تشزدگی کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا نیوز کے مطابق آگ منگل کی نصف شب کے بعد شمال مشرقی صوبے لیوننگ کے شہر لیوننگ میں ایک دو منزلہ ریستوران میں بھڑکی جو تیزی سے پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

آ تشزدگی میں 22 افراد ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔آگ پر دو گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا تاہم ابھی آگ کے لگنے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :