جنرل ہسپتال میں 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ،فوری ڈیوٹی سنبھالنے کی ہدایت ، نوٹیفکیشن جاری

اے ایم ایس ایڈمن، نرسنگ انتظامیہ ملازمین کی حاضری یقینی بنا کر سرٹیفکیٹ جمع کروائیں ‘ایم ایس پروفیسر فریاد حسین

منگل 29 اپریل 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے 18ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چھٹی پر گئے ڈاکٹرز ، نرسیں اور پیرا میڈکس کو بلاتاخیر اپنے اپنے شعبوں میں فرائض سر انجام دینے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے اے ایم ایس ایڈمن، نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جن ملازمین کی چھٹیاںمنسوخ کی گئیں ہیں ، ان کی حاضری یقینی بنا کر سرٹیفکیٹ جمع کروائیں ۔ اگر کوئی ملازم ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈائریکٹر ایمرجنسی ، او پی ڈی اور تمام انتظامی ڈاکٹرز،ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے ماتحت سٹاف کی حاضری کو یقینی بنائیں ، اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :