ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 پیسے سستی ہونے کا امکان

منگل 29 اپریل 2025 22:31

ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 پیسے سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء)ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔نیپرا اتھارٹی میں ڈسکوز کی بجلی سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

کیس آفیسر نے کہا کہ مارچ میں 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی ہے، ڈسکوز کے مطابق مارچ میں بجلی کی لاگت 9.22 روپے فی یونٹ تھی، مارچ کے لئے بجلی کی ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ تھی۔سی پی پی اے کی طرف سے بتایا گیا کہ منفی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو 25 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، سی پی پی اے کے مطابق مارچ میں انرجی مکس میں صرف ایک ہی جگہ پر معمولی تبدیلی ہے، مارچ میں ریفرنس کی نسبت ہائیڈور سے پیداوار 3 فیصد کم رہی۔

متعلقہ عنوان :