
پاکستان ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین مارکیٹ ہے، شہبازشریف
بدھ 30 اپریل 2025 15:17

(جاری ہے)
وزیرِ اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے ایسے منصوبے لے کر آرہے ہیں جو نوجوان افرادی قوت کو اپنی توانائیوں کو صحیح سمت میں بروئے کار لانے اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی سے معیشت میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے میں معاونت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی اب کوئی معمولی رجحان نہیں بلکہ ایک ایسا انقلاب ہے جو معیشتوں کو نئی شکل دے رہا ہے۔ حکومت عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے والی ڈیجیٹل تبدیلی کے ساتھ پاکستان کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ فورم، آج کی شاندار تقریب اور بین الاقومی شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت میں قائدانہ کردار کی صلاحیتوں کا حامل ہے۔ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی نے پاکستان میں پہلے ڈیجیٹل شعبے کے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فورم کے پہلے اجلاس میں شرکت انتہائی اعزاز کی بات ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ، مشیر وزیرِ اعظم سید توقیر شاہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔دوسری جانب، وزیراعظم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کے معروف سرمایہ کاروں کی ملاقات بھی ہوئی۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 29-30 اپریل کو منعقد ہونے والے پاکستان کے پہلے ’’ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فورم 2025‘‘ میں شرکت کرنے والی معروف انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے وزیرِ اعظم ہاوس اسلام اباد میں ملاقات ہوئی۔تمام معزز سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت میں بڑی تبدیلی کا آغاز کر رہا ہے۔وزیرِ اعظم نے فورم کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان میں کمپنیوں کی جانب سے 700 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کی صلاحیتوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی پذیرائی کی۔وزیراعظم نے ٹیکنالوجی، فنانس اور جدت کا علاقائی مرکز بننے کے پاکستان کے وژن کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آنے والے مندوبین کو جاری ریگولیٹری اصلاحات، مالیاتی ترغیبات اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے جاری حکومتی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کے ساتھ طویل مدتی، باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اعظم نے بین الاقوامی شہرت یافتہ آئی ٹی ایگزیکٹوز کے ساتھ بات چیت کے دوران پاکستانی نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی ملازمتوں کے لیے تیار کرنے کے لیے اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تعلیم کے اقدامات پر ان کے ساتھ تعاون کی حکومت پاکستان کی خواہش سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں روسفٹ کے جبار رحیم خان جنہوں نے 500 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، sAi وینچر کیپیٹل کے طحہٰ نسیم اور احسن جمیل جنہوں نے 100 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا، مشرق بینک کے فرنینڈو موریلو اور محمد ہمایوں سجاد جنہوں نے 30 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا اور Mindhyve.ai کے بلال کمال فارقی جنہوں نے 22 ملین امریکی ڈالر کی سر مایہ کاری کا اعلان کیا، شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
انسانی حسن کی قیمت، گدھوں کا ’قتل عام‘
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.