پولیس متحرک ہے ، جرائم میں کمی واضح مثال ہے، آئی جی سندھ

بزنس کمیونٹی اور پولیس کا مضبوط و گہرا رشتہ ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو

منگل 29 اپریل 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ سندھ پولیس صوبے کو امن کا گہوارہ بنانے اور جرائم کو موثر کنٹرول کرنے میں متحرک ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جرائم میں واضح کمی آئی ہے ۔ وہ نامور بزنس مین راحیل فاتانی کی رہائش گاہ پر راحیل فاتانی اور نامور بزنس شخصیت اسلم پولانی کی جانب سے گریڈ 22میں ترقی حاصل ہونے پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کاروباری شخصیات سے گفتگو کر رہے تھے۔

عشائیہ میں معروف کاروباری شخصیت آصف منڈی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اور پولیس کے درمیان مضبوط اور گہرا رشتہ ہے جو قائم ہے اور قائم رہے گا ۔ عشائیہ میں نامور بزنس مین و میزبان راحیل فاتانی اور بزنس شخصیت اسلم پولانی نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22میں ترقی پانے پر گلدشتہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تاجر شخصیت اسلم پولانی اور راحیل فاتانی نے گفتگو میں کہا کہ کرمنلز کے خلاف پولیس کا کردار قابل ستائش ہے اور اعلیٰ افسران قابل فخر ہیں ۔ انہوں نے آئی جی سندھ کو مبارک باد بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :