Live Updates

انصاف لیبر ونگ سندھ کے تحت یکم مئی کو لیبر کنونشن ہوگا، رانااعظم

منگل 29 اپریل 2025 23:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر جمعرات یکم مئی کو انصاف لیبر ونگ سندھ کے تحت محنت کشوں کے حقوق کے حصول کے لیے مزدور دشمن قوتوں کے خلاف سینہ سپر بن کر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شگاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور محنت کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے شام 6بجے بندھن ہال بلاک 3مین راشد منہاس روڈ گلشن اقبال گلشن چورنگی میں لیبر کنونشن ہوگا انصاف لیبر ونگ سندھ کے صدر رانا محمد اعظم کے مطابق کنونشن میں پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین شرکت کریں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجہ وڈیو لنک سے خطاب کریں گے کنونشن میں مرکزی و صوبائی قائدین سمیت محنت کش تنظیموں سے وابستہ مزدور رہنما شرکت کرتے ہوئے محنت کشوں سے اظہار یکجہتی کریں گے کنونشن کے اختتام پر شرکا کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا جائے گا
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات