ٹیرف اور تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی وزارت خارجہ

منگل 29 اپریل 2025 19:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے پریس کانفرنس میں امریکی سیکرٹری خزانہ کے چین سے متعلق بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیرف جنگ امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اگر امریکہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتا ہے تو اسے دبا ڈالنا بند کرنا ہوگا اور مساوات، باہمی احترام اور باہمی مفاد کے اصولوں پر چین کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ چین نے بارہا واضح کیا ہے کہ ٹیرف اور تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :