ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں آن لائن کرائم میٹنگ کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 19:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں آن لائن کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں اہم اور سنگین جرائم کے زیر تفتیش مقدمات زیر بحت لائے گئے جبکہ جرائم کی شرح ، گشت کے نظام اور جرائم میں مزید کمی لا نے کے حوالہ سے نئی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات اور پینڈنگ چالان جلد از جلد یکسو کئے جا ئیں اور تمام دستیاب وسائل کو برو ئے کا ر لا کر اشتہاری مجرمان کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاکسی تاخیر مقدمات کا اندراج کیا جا ئے،ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہر گز برداشت نہ ہو گی،پینڈنگ درخواستوں کو جلد از جلد یکسو کیا جا ئے اور جھوٹی ایف آئی کا اندراج کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی بھی کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :