معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل خارج

ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سزائے موت کے قیدی عرفان عرف پومی کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی ، عدالت مجرم عرفان عرف پومی کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس راجہ غضنفر علی پر مشتمل بنچ دو رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی عرفان عرف پومی کی اپیل پر سماعت کی، پراسیکیوشن کی جانب سے رانا محمد آصف اقبال نے سزا کی اپیل کے خلاف دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مجرم محمد عرفان عرف پومی نے 8نومبر 2018کو محلے دار عبد الناصر کو قتل کیا،مجرم نے معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کو فائرنگ کر کے قتل کیا،جائے وقوعہ سے ملنے والے پسٹل خول مجرم کی پسٹل سے چلائے گئے تھے،فرانزک رپورٹ میں مجرم کی پسٹل سے فائرنگ ثابت ہوئی ہے،مجرم کے خلاف پیش کیے گئے چشم دید گواہان کے بیانات میں تضاد نہیں پایا گیا،مجرم کو سیشن عدالت سرگودھا نے 2 دسمبر 2021کو سزائے موت کا حکم سنایا،عدالت نے مجرم کو پانچ لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، مجرم کی موت کے خلاف وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہامجرم کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی طیش میں آکر فائرنگ کی، وکیل صفائی نے استدعا کی کہعدالت پھانسی کی سزا کو کلعدم قرار دے، فاضل عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد کہاقتل کی وجہ عناد ثابت نہیں ھوتی مجرم کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کیا جاتا ہے۔