صفدر آباد،ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ،بچی سمیت دو شدید زخمی

منگل 29 اپریل 2025 20:00

صفدر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ فاروق آباد ،خانقاہ ڈوگراں روڈ پر موضع سرکاری خورد کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں 35سالہ خاتون شاہدہ زوجہ منور جاں بحق ہو گئی۔جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جن میں 40سالہ انصر اور 10سالہ سعدیہ شامل ہیں۔دونوں زخمیوں کو شیخوپورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :