نوشہرہ ،پیرپیائی بیلا کورونہ میں نامعلوم راہزنوں نے افغان مہاجر سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لیا

منگل 29 اپریل 2025 20:00

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء) نوشہرہ کے علاقہ پیرپیائی بیلا کورونہ میں نامعلوم راہزنوں نے افغان مہاجر سے اسلحہ کی نوک پر ہنڈا 125موٹرسائیکل چھین لیا ،افغان مہاجر کی نامعلوم راہزنوں کے ساتھ مزاحمت کی کوشش نامعلوم راہزنوں نے فائر کرکے افغان مہاجر کو زخمی کرکے موٹر سائیکل چھین کر لے اڑے نامعلوم راہزن فرار جبکہ افغان مہاجر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ پیرپیائی بیلا کورونہ میں افغان مہاجر فرمان ولد مومین ساکن افغانستان حال بیلا کورونہ پیرپیائی ضلع نوشہرہ اپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح راہزنوں نے ان کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ان سے انکی ہنڈا 125موٹرسائیکل چھین لی افغان مہاجر نے موٹر سائیکل چھین جانے کی وجہ سے مزاحمت کی جس پر نامعلوم مسلح راہزنوں نے ان کو گولی مار کر زخمی کرکے موٹر سائیکل متذکرہ بالا چھین کر فرار ہوگئے اور زخمی افغان مہاجر فرمان ولد مومین کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔