ظ*پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کی استاد عظمیٰ زریں نازکیساتھ ایک شام کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 21:05

’ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) پبلک آرٹ لٹریری سو سائٹی رجسٹر لاہور کی طرف سے چہار زبان شاعرہ اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کی استاد عظمیٰ زریں نازکے ساتھ ایک شام کا انعقاد مورخہ 30 اپریل بروز بدھ شام 4 بجے کاسمو میٹروپولیٹن کلب باغ جناح میں کیا جا رہا ہے جس کی صدارت پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کریں گے جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور آقای ڈاکٹر اصغر مسعودی ہوں گے۔

(جاری ہے)

جناب مجیب الرحمن شامی پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، محترمہ سامعہ مستنصر، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمن،محترمہ فرحت پروین اور جناب سلمان رسول اشرف اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر ناصر بشیر ادا کریں گے۔